حمد و ثناء اس خدا کے لئے ہے جس نے علم اور اہل علم کے درمیان پاکدامن اور کامل انسان کو خلق کیا اور اپنے فضل سے اہل فہم کو امید رکھنے والے کی امید کو منتہی قرار دیا اور اپنے عدل کی بنیاد پر عالم باعمل کے قلم کو شہیدوں کے خون پر ترجیح دی اور ان کو اپنی ساری مخلوقات کے لئے نعمت قرار دیا شریعت کے خدمتگذاروں کے ذکر کو گمنام لوگوں کے ذکر پر برتری عطا کی اور ان کو ہر اس چیز سے نوازا جس سے دنیا کے کسی اور کو نہیں نوازا۔